یوکرین کے جو علاقے جس ملک کے پاس ہیں وہ اسی کے پاس رہنے دیے جائیں جنرل ولیری

یوکرین

نیوز ٹوڈے :    یوکرین کی فوج کے جنرل ولیری نے چند روز قبل یہ بیان دیا تھا کہ یوکرین میں جنگ اب اس مرحلے میں پہنچ گئی ہے کہ یوکرین کے جو علاقے اب جس کے قبضے میں ہیں اہ اسی کے پاس رہیں گے یوکرینی جنرل کے اس بیان کا واضح مطلب یہ تھا کہ روس نے یوکرین کے جس 1000 کلو میٹر سے زیادہ کے علاقے پر قبضہ کر لیا ہے اب یوکرینی فوج کیلیے اسے آزاد کرانا ناممکن ہے یہی نہیں یوکرین کے بچے کچھے علاقے کو روس سے بچانے کیلیے یوکرین کی فوج کو اب کڑی محنت کی ضروروت ہے اس وقت یوکرینی صدر زیلینسکی اپنے جنرل کے اس بیان پر بہت ناراض ہوۓ تھےاور انہوں نے بیان دیا تھا کہ ایسی کوئی بات نہیں ۔

لیکن اس بیان کے ایک ماہ بعد ہی یوکرین میں کڑکڑاتے جاڑے میں یوکرین کی فوج کیلیے قابض علاقوں کو چھڑانا تو دور کی بات جنگ برقرار رکھنا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے ان مشکلات کا اظہار یوکرینی کمانڈر اور فوجی افسران کر رہے ہیں یوکرینی فوجیوں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس بہترین ہتھیاروں کی کمی ہے اور یوکرینی حکومت کے غلط فیصلوں کی وجہ سے وہ جنگ میں نقصان اٹھا رہے ہیں اس کے برعکس روسی فوج شدید سردی اور دلدلی زمین کے باوجود مشرقی یوکرین سے لگاتار حملے کر رہی ہے اور آگے بڑھ رہی ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+