کم جانگ نے بلیسٹک میزائلوں کا تجربہ کرکے دشمنوں کو بھڑکایا
- 20, دسمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : اس وقت دنیا پہلے ہی روس یوکرین اور اسرائیل فلسطین جنگ کی آگ میں جل رہی ہے ایسے میں شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان تناؤ بھی عروج پر پہنچ گیا ہے امریکہ کی دھمکیوں اور بار بار اس کے روکنے کے باوجود شمالی کوریا نے جاپان سمندر سے دو بلیسٹک میزائلیں داغ دی ہیں جس کے بعد امریکہ ، جاپان اور جنوبی کوریا آگ بگولہ ہو گۓ جنوبی کوریا کا یہ کہنا ہے کہ شمالی کوریا کا یہ اقدام جنگ کیلیے اکساوا ہے شمالی کوریا چند ہفتوں سے اپنے دشمن ملکوں کے گرد گھیرا تنگ کر رہا ہے اور اب اس نے بلیسٹک میزائلوں کے ٹیسٹ کر کے ایک مرتبہ پھر امریکہ کو آنکھیں دکھائی ہیں ۔
کئی مرتبہ پہلے بھی شمالی کوریا امریکہ کو یہ بتا چکا ہے کہ وہ امریکہ سے ڈرنے والا نہیں ہے اور اب شمالی کوریا نے جن میزائلوں کے ٹیسٹ کیے ہیں ان کی پہنچ اتنی ہے کہ وہ بآسانی امریکہ کو ٹارگٹ کر سکتی ہیں ان میزائلوں کی رونمائی سے کچھ قبل کم جانگ اون نے کم دوری والی میزائلوں کے ٹیسٹ بھی کیے یہ میزائل ٹیسٹ امریکہ کی اس دھمکی کا جواب ہیں جس میں امریکہ نے یہ کہا تھا کہ اگر شمالی کوریا نے اس کے دوست ملکوں کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی دیکھا تو امریکہ اسے نہیں چھوڑے گا ۔
تبصرے