امریکہ اور برطانیہ کے بعد فرانس نے بھی اسرائیل کے آباد کاروں پر پابندی لگا دی
- 20, دسمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : امریکہ اور برطانیہ کے بعد اب فرانس نے بھی اسرائیل کے آباد کاروں پر پابندی لگا دی ہے یہ اسرائیلی یہودی ویسٹ بینک اور فلسطین کے دوسرے علاقوں میں فلسطین کے لوگوں ، گھروں ، کھیتوں اور دوسری قیمتی املاک پر حملہ کرکے انہیں تباہ کر رہے ہیں اسرائیلیوں کے ان ظلم وستم پر یورپی یونین ، برطانیہ ، فرانس ، امریکہ اور جرمنی اور دوسرے کئی ملکوں نے کڑی تنقید اور مذمت کی ہے لیکن اسرائیل کے حملے بدستور جاری ہیں جس پر ان ملکوں نے وہ فہرستیں کھول لی ہیں جن پر ان اسرائیلی یہودیوں کے نام اور خاندان کے متعلق معلومات درج ہیں جو فلسطین میں فساد برپا کر رہے ہیں ۔
امریکہ ا ور برطانیہ کے بعد اب فرانس نے بھی یہ اعلان کر دیا ہے کہ ان آباد کاروں کو ان کے ملک میں آنے کی اجازت نہ ہوگی اور ان کے خلاف فوری کاروائی کی جاۓ گی یہ اعلان فرانس کی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے بیروت میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ کے مغربی کنارے پر قبضہ کیا ہے لیکن وہ فلسطینیوں کا حصہ ہے اور فلسطینی ریاست کا حصہ ہی رہے گا ۔
تبصرے