چین میں زلزلے کی تباہ کاریاں
- 20, دسمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : چین کے صوبے شنگھائی اور گینگسو میں پیر کی نصف شب 6.2 شدت کے زلزلے نے کئی علاقوں کو ہلا کر رکھ دیا درجنوں شہروں میں آدھی رات کے وقت زمین ہلنے لگی اور لوگوں پر قیامت ٹوٹ پڑی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 35 کلو میٹر زیر زمین تھی اور اس کا مرکز چین کے شہر لینزو سے 102 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا زلزلے کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان گینگسو کے علاقوں میں ہوا ۔
اس زلزلے کو کئی سالوں بعد چین میں آنے والے تباہ کن زلزلہ کہا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں 127 افراد ہلاک ہو گۓ اور ایک لاکھ پچپن ہزار سے زائد مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے بڑی تعداد میں انفراسٹرکچر بھی تباہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں بجلی اور پانی کا نظام بھی متاثر ہوا ہے متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں لوگوں کو ملبے کے نیچے سے نکالنے کی کوشش کر رہی ہیں سرد موسم امدادی ٹیموں کیلیے مشکلات پیدا کر رہا ہے ۔
تبصرے