اسکارٹ لینڈ کے ایک سکول نے کیا نیا تجربہ
- 20, دسمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : اسکارٹ لینڈ میں بچوں سے موبائل لے کر ان پر سے موبائل کے اثرات دیکھنے کا تجربہ کیا گیا تفصیلات کےمطابق اسکارٹ لینڈ کے ایک سکول کے بچوں پر ایک تجربہ کیا گیا یہ دیکھنے کیلیے کہ اگر بچوں کے پاس موبائل فون نہ ہوں تو ان کی زندگی پر کیا اثر پڑتا ہے اس تجربے میں سکول کے بچوں سے سکول کے ٹائم پر ان کے موبائل فون لے لیے گۓ سکول کے بچوں اور ان کے اساتذہ نے اس تجربے کو اچھا گردانا موبائل فون لینے سے بچوں کی صحت پر بھی اچھا اثر پڑا بچوں نے پڑھائی میں بھی دلچسپی لی اور اچھی کارکردگی دکھائی اس کے علاوہ بچوں نے کھیل کود اور دوسری گیمز میں بھی حصہ لیا
سکول کے اساتذہ نے بھی کہا کہ اگر بچوں کے پاس کلاس روم میں موبائل فون نہ ہوں تو وہ توجہ سے پڑھتے ہیں اور ان کی صحت پر بھی اچھا اثر پڑتا ہے اور اگر ان کے پاس موبائل فون موجود ہوں تو ان کی توجہ پڑھائی پر نہیں رہتی سکول کی ایک 15 سالہ لڑکی نے کہا کہ اس نئی پالیسی سے میری صحت پر بہت اثر پڑا ہے اور میری تعلیمی کارکردگی میں بھی بہتری آئی ہے ۔
تبصرے