امریکا میں نئی تاریخ رقم، سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن کیلئے نااہل قرار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

نیوزٹوڈے:   امریکا کی سیاسی تاریخ میں ایک نئی تاریخ رقم ہوگئی اور ریاست کولوراڈو کی عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو الیکشن کے لیے نااہل قرار دے دیا۔عدالت نے قرار دیا کہ ٹرمپ کیپٹل ہل پر حملے میں ملوث ہونے کی وجہ سے امیدوار بننے کے اہل نہیں ہیں اور عدالتی فیصلے کا اطلاق صرف کولوراڈو پر ہوگا۔

امریکی ریاست کولوراڈو کی سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو 5 مارچ 2024 کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے پرائمری میں حصہ لینے کے لیے نااہل قرار دے دیا۔

امریکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی عدالت نے صدارتی امیدوار کو 1868 کی شق کے تحت نااہل قرار دیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے ترجمان نے اس فیصلے کو 'غیر جمہوری' قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف امریکی سپریم کورٹ میں اپیل کریں گے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+