فرانس جانے کے خواہشمندوں کیلئے اہم خبر

امیگریشن کے خلاف قوانین

نیوزٹوڈے:   فرانس جانے کے خواہش مند افراد کے لیے بٌری خبر یہ ہے کہ فرانس کی حکومت کی جانب سے امیگریشن کے خلاف قوانین مزید سخت کیے جا رہے ہیں۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق، فرانس میں فرانس میں قوانین سخت کرنے کا بل بھی منظور ہو گیا ہے۔ فرانس کی ایوان میں پیش کیا گیا بل، 186 کے مقابلے میں 349 ووٹوں سے منظور کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب برطانوی حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے قوانین کے اعلان سے جنوبی ایشیائی ممالک کے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، برطانیہ میں مقیم ایک 25 سالہ برطانوی پاکستانی ماہر قانون نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہم سب گھبراہٹ کا شکار ہیں، کیونکہ حکومت کی جانب سے برطانیہ میں مقیم شخص کے لیے خاندان کو اسپانسر کرنے کے لیے کم آمدنی کی حد 18 ہزار 600 پاوٌنڈز سے زیادہ کر کے 38 ہزار 700 پاونڈز کر دی گئی ہے۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+