امریکہ اپنے ملٹی نیشنل آپریشن کے فیصلے پر پچھتا رہا ہے امریکی افسر کا بیان

امریکہ

نیوز ٹوڈے :   امریکہ میں پینٹا گون کے اعلٰی افسر نے یہ بیان دیا ہے کہ بحیرہ احمرمیں حوثی لڑاکوں کے اسرائیل پر حملے اور اسرائیل کی طرف جانے والے بحری جہازوں کوبحیرہ احمر میں روکنے پر امریکہ نے دس ملکوں کے ساتھ مل کر حوثیوں کے خلاف ملٹی آپریشن کا اعلان کر دیا ہے تو یہ آپریشن امریکہ کو بہت مہنگا پڑ رہا ہے اور یمن امریکہ پر بہت بھاری پڑ نے لگا ہے کیونکہ امریکہ یمن کے ڈرونز کو اسرائیل پہنچنے سے پہلے ہی مار کر گرا رہا ہے ۔

لیکن ان ڈرونز کے ناکام ہونے سے نقصان یمن کو نہیں بلکہ امریکہ کو ہو رہا ہے کیونکہ یمن اسرائیل کے خلاف جو ڈرونز داغ رہا ہے ان کی قیمت ڈیڑھ لاکھ روپے ہے لیکن امریکہ جن میزائلوں سے یمن کے ڈرونز کو تباہ کر رہا ہے اس ایک میزائل کی قیمت 21 لاکھ ہے امریکہ نے چوبیس گھنٹوں میں یمن کے 36 ڈرونز اور درجنوں میزائلیں مار گرائیں ہیں اسلیے اب امریکہ کو پریشانی یہ ہے کہ وہ اپنے ہی جال میں پھنستا جا رہا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+