جنگ کے دوران اسرائیل کو سب سے زیادہ نقصان لبنان نے پہنچایا ہے اسرائیلی فوجی کا بیان

اسرائیلی فوجی کا بیان

نیوز ٹوڈے :   اسرائیل کی فوج کے ایک سپوکس پرسن نے یہ بیان ریکارڈ کروایا ہے کہ ان کی فوج پر اب تک حزب اللٰہ ہزاروں راکٹ داغ چکا ہے جس سے ان کے سینکڑوں ساتھی مارے جا چکے ہیں اسرائیل کو جنگ کے دوران سب سے زیادہ نقصان اس کے پڑوسی ملک لبنان کی طرف سے ہو رہا ہے جو اس کے شمال میں واقع ہے لبنان کی سیاسی جماعت حزب اللٰہ اس وقت اسرائیل پر اتنی آگ بگولہ ہو چکی ہے کہ اس نے ہزاروں بلکہ لاکھوں میزائلوں کو لاؤنچر میں لگا کر ان کا رخ اسرائیل کی طرف موڑ دیا ہے اور وہ وقتاً فوقتاً ان میزائلوں کو اسرائیل پر داغ رہا ہے اور اسرائیل کے کئی فوجی اڈوں اور ہتھیارخانوں کو بھی تباہ کر رہا ہے

حزب اللٰہ جماعت ویسے تو لبنان کی ایک سیاسی جماعت ہے لیکن اس کی ٹریننگ ، اس کو ہتھیاروں کی سپلائی اور اس کو پیسوں کی فنڈنگ سب کچھ ایران ہی کر رہا ہے اس لیے حزب اللٰہ ایران کیلیے ہی کام بھی کرتا ہے 2006 میں جب لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ ہوئی تھی تو اسرائیل کو حزب اللٰہ کے ہاتھوں بہت ذلت اٹھانا پڑی تھی اور اب ایک مرتبہ پھر اسرائیل اور فلسطین جنگ شروع ہونے کے بعد اسرائیل اور لبنان کی سرحد پر تناؤ بڑھ رہا ہے لیکن اسرائیل کیلیے پریشانی یہ ہے کہ حزب اللٰہ پہلے سے زیادہ طاقتور اور خطرناک جماعت بن چکی ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+