اسرائیل مسلمانوں کو بھڑکانے کیلیے ہر حربہ استعمال کر رہا ہے
- 21, دسمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : اسرائیل جنگ کے دوران صرف غزہ کے فلسطینیوں کا قتل عام ہی نہیں کر رہا بلکہ مسلمانوں کو طیش دلانے والے سارے کام کر رہا ہے جیسے مسجدوں پر حملے کرنا ، مسجدوں میں ناچ گانے کروانا ، مسلمانوں کی قبروں کی بے حرمتی کرنا اور بیت المقدس کو بند کرنا اور مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن پاک کی بے حرمتی کرنا ۔
اسرائیل نے ظلم کی تمام حدوں کو پار کرتے ہوۓ غزہ میں اسرائیلی فوج نے حماس کے بموں کو تلاش کرنے کے بہانےاور ان بموں کو تلف کرنے کرنے کیلیے جوکتوں کی بٹالین ایکٹو کی ہے ان میں ایک کتیا کی پیٹھ پر جو نام لکھا ہے وہ عائشہ کا نام ہے اور اسرائیلی فوج نے اس کی ایک وڈیو بھی جاری کی ہے تاکہ مسلمانوں کی دل آزاری ہو اسرائیل اب تک ایسی کئی انسانیت سوز کاروائیاں کر چکا ہے اسرائیلی فوج مسلمانوں کے جذبات کوچکنا چور کرنے کیلیے معصوم بچوں کو جو ہسپتالوں کی نرسری میں موجود تھے بہت بے دردی سے قتل کر رہا ہے ۔
تبصرے