دشمن ملکوں نے کیا ایران پر سائبر حملہ
- 21, دسمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : امریکہ اور اسرائیل نے مل کر ایران پر ایسا سائبر حملہ کیا ہے جیسا آج سے پہلے ایران پر کبھی نہیں ہوا ایران کے تمام سائبر ڈیفینس سسٹم کام کرنا چھوڑ گۓ اس سائبر اٹیک نے ایران کو ہلا کر رکھ دیا اس اٹیک کے بعد واضح ہو چکا ہے کہ ایران امریکہ اور اسرئیل کے نشانے پر آ چکا ہے امریکہ اور اسرائیل کے اس حملے کے بعد ایران کے 60 سے 70 فیصد گیس اسٹیشن ٹھپ ہو گۓ ۔
امریکہ اور اسرائیل ایران پر اس لیے بھڑکے ہوۓ ہیں کیونکہ ایران اسرائیل کے خلاف ٹرپل ایچ یعنی حماس ، حزب اللٰہ اور حوثی تینوں جماعتوں کی مدد اور حمایت کر رہا ہے اور مغربی ملکوں کو ایران سے یہ شکوہ ہے کہ عالمی سطح پر ایران کے نیوکلیئر پروگراموں پر پابندیوں کے باوجود ایران نے اپنی نئی میزائلوں کے ٹیسٹ کیے ہیں اور ایران اپنے ذخیرے میں یورینیئم کی مقدار میں لگاتار اضافہ کر رہا ہے اور پابندیوں کے باوجود ایران روس کو ڈرونز اور دوسرے ہتھیار سپلائی کر رہا ہے اس لیے اب ایران کیلیے کئی اطراف سے خطرہ بڑھتا جا رہا ہے ۔
تبصرے