جنوبی افریقہ نے اٹھایا اسرائیل کے خلاف بہت بڑا قدم
- 21, دسمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : جنوبی افریقہ نےاسرائیل کے خلاف بہت بڑا قدم اٹھایا ہے جنوبی افریقہ کے صدر متامیلا رامافوسا کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ جنوبی افریقہ کے جو شہری اسرائیلی فوج کے ساتھ مل کر جنوبی غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں جب وہ اپنے ملک میں واپس آئیں گے تو انہیں اپنے ملک میں قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا جنوبی افریقہ کی حکومت نے اپنے شہریوں کیلیے انتباہ اس لیے جاری کیا ہے کیونکہ غزہ میں حماس کے خلاف جنگ لڑنے کیلیے اسرائیلی فوج ناکافی ہے اس لیے اسرائیلی فوج بہترین معاوضے پر کراۓ کے فوجیوں کو غزہ میں جنگ لڑنے کیلیے اپنی فوج میں شامل کر رہی ہے جنوبی افریقہ کی وزارت خارجہ کو بھی یہ تشویش لاحق ہوئی ہے کہ اس کے شہری بھی اسرائیلی فوج میں شامل ہو کر غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف جنگ لڑ سکتے ہیں ۔
اس لیے جنوبی افریقہ کی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں سے متعلق یہ احکام جاری کیے ہیں کہ کسی بھی شخص کو اسرائیلی فوج میں شامل ہونے کیلیے پہلے اپنی حکومت سے اجازت لینا ہو گی ورنہ ایسے افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جاۓ گی جنوبی افریقہ کی حکومت کی طرف سے یہ اعلان نہ صرف افریقی فوجیوں کے خلاف بلکہ اسرائیل کے خلاف بھی بہت بڑا بیان دیا ہے کیونکہ غزہ میں اس وقت جنگ نہیں بلکہ قتل عام جاری ہے ۔
تبصرے