یمن کے بعد اردن نے بھی اسرائیل کو بڑا جھٹکا دے دیا
- 21, دسمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : امریکہ کے میرین ٹریڈ سیکٹر نے یہ خبر شائع کی ہے کہ بحیرہ احمر میں اسرائیل کی بندرگاہ پر پابندی لگانے کے بعد تقریباً دو ہفتوں سے ایک بھی بحری جہاز اسرائیل کی بندر گاہ تک نہیں پہنچا اور اسلیے لگتا ہے کہ اگلے دو تین ہفتوں تک بھی کوئی جہاز اسرائیلی بندرگاہ تک نہیں آۓ گا اسرائیلی ٹریڈ سیکٹر نے اسرائیل کے ہی تمام پول کھول دیے ہیں اسرائیل کے ان حالات کے پیچھے حوثی جماعت کا ہاتھ ہے حوثی جماعت کو جتنا دبانے کی کوشش کی جارہی ہے وہ اتنا ہی ابھر کر سامنے آ رہی ہے ۔
حوثی لڑاکوں نے دو ٹوک کہہ دیا ہے کہ جو بھی ملک اسرائیل کے ساتھ مل کر ہمارے خلاف کاروائی کرے گا ہم اس کے جہازوں کو ہر جگہ نشانہ بنائیں گے اسرائیل کیلیے اس وقت پریشانی صرف حوثی لڑاکوں کی طرف سے نہیں ہے بلکہ اسرائیل کو اردن نے بھی بہت بڑا جھٹکا دیا ہے یمن کا راستہ بند ہونے کے بعد اسرائیل نے اردن کے زمینی راستے تجارت کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور کہا تھا کہ یمن نے بحیرہ احمر کا راستہ جن ملکوں کیلیے بند کیا ہے اب وہ اردن کے زمینی راستے ان ملکوں سے لین دین کرے گا لیکن اردن نے اپنا راستہ دینے سے صاف انکار کر دیا ۔
تبصرے