اسرائیل کے جھوٹ سے پردہ اٹھ گیا

ماسٹر مائنڈ محمد دائف

نیوز ٹوڈے :   اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر کو یہودیوں پر ہونے والے حملے کا ماسٹر مائنڈ فسلطینی لڑاکے محمد دائف کو قرار دیا ایجنسیوں نے محمد دائف کو دہشتگرد قرار دیا ہےمحمد دائف کئی مرتبہ پہلے بھی اسرائیل پر حملے کر چکا ہے اور اسرائیل کی بڑی بڑی ایجنسیاں 2014 سے لے کر اب تک کئی مرتبہ دائف کو مارنے کی کوشش کر چکی ہیں محمد دائف کئی مرتبہ زخمی بھی ہوۓ لیکن اسرائیلی ایجنسیاں کوششوں کے باوجود محمد دائف کو راستے سے ہٹا نہ سکیں ۔

اب اسرائیل کی طرف سے جنگ کے دوران یہ دعوٰی کیا گیا ہے کہ انہوں نے جنگ کے دوران حماس پر ایک خطرناک حملہ کیا ہے جس میں محمد دائف شدید زخمی ہو گیا ہے اور چلنے پھرنے کے قابل نہیں رہا محمد دائف کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کیلیے ایمبولینس اور وہیل چیئر کی ضرورت پڑ رہی ہےاسرائیل کی ایک ایجنسی نے یہ دعوٰی بھی کیا ہے کہ ان کے حملے میں محمد دائف کی موت واقع ہو گئی ہے اسی خوشی میں ااسرائیلی فوج نے جشن بھی منایا لیکن اس کے بعد ہی محمد دائف کی کئی وڈیوز سامنے آ گئیں جس پر اسرائیلی فوج کو بہت شرمندگی اٹھانا پڑی اسرائیلی فوج نے اپنی غلطی کا اعتراف بھی کر لیا اور یہ اعتراف بھی کیا کہ محمد دائف بالکل صحت مند اور تندرست ہیں اور اپنے پیروں پر چل رہے ہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+