حوثی جماعت کی دیدہ دلیری نے امریکہ اور اسرائیل کو سوچنے پر مجبور کر دیا
- 22, دسمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : حوثی لڑاکوں کی دیدہ دلیری دیکھ کر امریکہ اور اسرائیل یہ سوچنے پر مجبور ہو گۓ ہیں کہ نہ جانے حوثی لڑاکوں کے پاس ایسی کونسی طاقت ، کونسے ہتھیار اور کیسا دماغ ہے کہ وہ امریکہ ، جرمنی ، برطانیہ ، اسرائیل اور اس جیسے کئی طاقتور ملکوں کے سامنے تن کر کھڑے ہیں حقیقت یہ ہے کہ یمنی حوثیوں کے پاس سب سے بڑی طاقت ایمان کی طاقت ہے اس لیے یمن نے اسرائیل کی دھمکیوں اور ملٹی نیشنل آپریشن کے جواب میں پہلے تو ایک وڈیو جاری کیا ہے اور پھر یہ بیان دیا ہے
کہ ہم نے ابھی تک امریکہ کے کسی جہاز کو نشانہ نہیں بنایا ہے لیکن اگر امریکہ نے ہم پر حملہ کرنے کی غلطی کی تو ہم بھی امریکہ کو ایسا جواب دیں گے کہ اس علاقے میں امریکہ کا حال ایسا ہو جاۓ گا جیسا کہ ویت نام اور افغانستان میں ہوا تھا جب امریکہ اپنا ساز وسامان چھوڑ کر اس علاقے اور ملک کو چھوڑنے پر مجبور ہو گیا تھا ایران کے بعد یمن کے حوثیوں نے امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اسے انجام بھگتنے کی دھمکی دی حالانکہ امریکہ کے سامنے حوثی لڑاکوں کی تعداد اور طاقت مٹھی برابر بھی نہیں ہے ۔
تبصرے