حماس نے اسرائیل کے سات روزہ جنگ بندی معاہدے کو ٹھکرا دیا

جنگ بندی معاہدے

نیوز ٹوڈے :   اسرائیل نے سرکاری طور پر حماس کو یہ پیشکش کی ہے کہ ہم حماس کے ساتھ یہ معاہدہ کرنے کیلیے تیار ہیں کہ ہم غزہ میں اور فلسطین کے کسی بھی علاقے میں سات روز تک کوئی حملہ نہیں کریں گے سات روز کیلیے ہم مکمل جنگ بندی کریں گے اور اس کے بدلے حماس ہمارے 40 قیدیوں کو رہا کر دے حماس نے اسرائیل کی اس پیشکش کو ٹھکرا دیا ہے حماس کے انکار کرنے پر اب مصر اور قطر حماس پر زور ڈال رہے ہیں کہ اسے اسرائیل کے ساتھ عارضی جنگ بندی کے معاہدے پر راضی ہو جانا چاہیے لیکن حماس جانتا ہے کہ اگر عارضی جنگ بندی ہوئی تو اس میں نقصان سراسر فلسطین کا ہی ہوگا کیونکہ اسرائیل کا مکروہ چہرہ اس وقت پوری دنیا کے سامنے آ چکا ہے-

اور اسرائیل کے ظلم وستم اور غزہ میں قتل عام کی وجہ سے کئی ملکوں نے اسرائیل کے آباد کاروں پر پابندی بھی عائد کر دی ہے اسرائیل کے وہ لوگ بھی حکومت کیلیے پریشانی بنے ہوۓ ہیں جن کے گھر والے حماس کی قید میں ہیں وہ اپنے گھر والوں کی رہائی کیلیے حکومت پر زور ڈال رہے ہیں غزہ میں جنگ کے دوران حماس کے جوابی حملوں سے کئی اسرائیلی فوجی ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوۓ ہیں اسرائیل کو یہ امید نہ تھی کہ غزہ کی مختصر سی پٹی پر قبضہ کرنے کیلیے اسے جان جوکھوں میں ڈالنی پڑے گی اور پھر بھی کامیاب نہ ہو پاۓ گا اسلیے اسرائیل اب چند روز کی راحت پانے کیلیے عارضی جنگ بندی کا معاہدہ کرنے کا خواہاں ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+