یمن کی طرح ملائیشیا نے دیا سرائیل اور اس کے حمایتیوں کو بہت بڑا جھٹکا
- 22, دسمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : ایک چھوٹے سے اسلامی ملک ملائیشیا نے یمن جیسا کام کرکے اسرائیل اور اس کے ساتھی ملکوں کو بہت بڑا جھٹکا دیا ہے ملائیشیا فلسطین اور عرب ملکوں سے بہت دور جنوب مشرقی ایشیا میں واقع ہے جنگ کے آغاز سے ہی ملائیشیا فلسطین کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے ملائیشیا نے اقوام متحدہ میں بھی یہ بیان دیا تھا کہ علاقے میں امن صرف اس صورت میں آ سکتا ہے کہ فسلطینیوں کو ان کی زمین دے دی جاۓ اب 20 دسمبر کو ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے یہ اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے تمام بحری جہازوں کو ہمارے علاقے میں داخلے کی اجازت نہ ہو گی اور اسرائیل سے ملحق کسی بھی ملک کے بحری جہازوں کو بھی ہمارے علاقے میں داخلے کی اجازت نہ ہوگی ۔
ملائیشیا نے اسرائیل کی ایک بہت بڑی کمپنی زم کو بھی اپنے ملک میں بند کرنے کا اعلان کر دیا ہےاس قانون کے بعد اب کوئی بھی اسرائیلی بحری جہاز نہ تو ملائیشیا کے علاقے سے گزر سکتا ہے اور نہ ہی وہاں رک سکتا ہےدوسرے ملکوں کے جو جہاز اسرائیل جانے کیلیے ملائیشیا کا سمندری راستہ استعمال کرتے ہیں انہیں بھی اس راستے سے گزرنے یا ملائیشیا کی کسی بندر گاہ پر رک کر کارگو لوڈ کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے یمن کے بعد ملائیشیا کے اس فیصلے کے بعد اسرائیل اور اس کے ساتھی ملکوں کو دوسرا بہت بڑا جھٹکا لگا ہے ملائیشیا اور انڈونیشیا کے دمیان آبناۓ ملاکا کو دنیا کے اہم ترین سمندری راستوں میں شمار کیا جاتا ہے دنیا کی بڑی بڑی شپنگ کمپنیاں اسی راستے کو استعمال کرتی ہیں اس لیے اس راستے کا بند ہونا اسرائیل کیلیے بہت بڑا جھٹکا ہے ۔
تبصرے