فرانس کی عوام نے ایمانیول میکرون کو فلسطین کے حق میں بولنے پر مجبور کر دیا

ایمانیول میکرون

نیوز ٹوڈے :   اس وقت اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ اس موڑ پر پہنچ چکی ہے کہ جو ملک اس وقت اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں انکی مخالفت ان کے اپنے ہی ملک کے لوگ کر رہے ہیں ایسا ہی فرانس میں بھی ہو رہا ہے فرانس کے صدر ایمانیول میکرون نے بھی اپنے داخلی انتشار سے بچنے کیلیے اپنے سوشل اکاؤنٹ پر یہ بیان دیا ہے کہ دہشتگردی سے نمٹنے کا مطلب یہ ہر گز نہیں کہ غزہ کا مکمل صفایا کر دیا جاۓ ایمانیول میکرون نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ کوئی ایک زندگی اہم ہے بلکہ ہر زندگی ہمارے لیے اہم ہے اس لیے ہم غزہ کے لوگوں کو بچائیں گے اور ان کا دفاع کریں گے ۔

ایمانیول میکرون کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کرنے کا مطلب قتل عام کرنا نہیں ہے اسرائیل کو فوری طور پر اپنے حملے بند کرنا ہوں گے باقی ملکوں کے ساتھ ساتھ اسرائیل کے اندر بھی اسرائیلی حکومت کے خلاف کئی بغاوتیں سر اٹھانے لگیں اسرائیلی پارلیمنٹ میں ایک اسرائیلی وزیر قانون نے اسرائیلی حکومت کے خلاف بیان دیتے ہوۓ کہا کہ اسرائیل کا وزیر اعظم ملک کے مفاد کیلیے درست نہیں ہے نیتن یاہو غلط وقت پر اور غلط جگہ پر ہے اس کو فوری طور پر نکال دینا چاہیے اور اپنے عہدے سے ہٹا دینا چاہیے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+