یونان نے بھی اپنے جہازوں کو بحیرہ احمر کا راستہ استعمال کرنے سے منع کر دیا

جہازوں کو خبردار

نیوز ٹوڈے : یمن جیسے چھوٹے ملک نے اسرائیل کی کمر توڑ دی ہے یمن کی سیاسی جماعت حوثی نے بحیرہ احمر میں ایسا تہلکہ مچایا ہے کہ اسرائیل خود کو سنبھال نہیں پا رہا یمن کی اس چھوٹی سی منتشر جماعت نے ایسی چال چلی ہے کہ اسرائیل میں ڈیزل اور پٹرول کی قیمتیں روز بروز بڑھنے لگی ہیں دنیا کی بڑی بڑی شپنگ کمپنیاں اب بحیرہ احمر کا راستہ استعمال کرنے سے کترانے لگی ہیں اور اسرائیل میں متبادل راستے سے جو چیزیں پہنچ رہی ہیں ان پر اخراجات کئ گنا بڑھنے لگے ہیں جس کی وجہ سے اسرائیل کو وہ چیزیں کئ گنا مہنگے داموں مل رہی ہیں ۔

یہی وجہ ہے کہ اسرائیل میں اس وقت مہنگائ کا طوفان آ چکا ہے اب یونان نے بھی بحیرہ احمر کے راستے اسرائیل جانے والے تمام جہازوں کو خبر دار کر دیا ہے کہ وہ بحیرہ احمر کا راستہ استعمال نہ کریں اور اگر مجبوراً بحیرہ احمر کا راستہ استعمال کرنا پڑے تو حوثی جماعت کی تمام شرائط کو پورا کیا جاۓ اور ایک مناسب تعداد میں لوگ جہاز میں سوار کیے جائیں جہاز میں عملے کے تمام افراد بحیرہ احمر میں جانے سے گریز کریں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+