امریکہ: 48 سال قید کی سزا بھگتنے والا قیدی بے گناہ قرار

بے گناہ قیدی

نیوزٹوڈے:   امریکی ریاست کی کورٹ نے قیدی کو 48 سال کی سزا بھگتنے کے بعد بے گناہ قرار دیا۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق، اوکلاہوما کی عدالت نے 70 سالہ امریکی شہری گلین سیمنز کو 48 سال ایک ماہ اور 18 دن قتل کے جرم میں سزا بھگتنے کے بعد بے گناہ قرار دیا۔ امریکہ کی عدالت نے قیدی کے خلاف ٹھوس ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے اس کو رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔

جج نے لکھا کہ تمام ثبوتوں اور شواہد کی بنیادوں پر یا بات ثابت ہو گئی ہے کہ ملزم بے گناہ ہے۔ ان پر 1974 میں مقامی اسٹور میں ڈکیتی کے دوران ایک شخص کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ امریکہ میں یہ اب تک کی کسی بے گناہ افراد کی کمبی ترین سزا ہے۔ اور اسی وجہ سے انکو ایک لاکھ 75 ہزار ڈالر کا ہرجانہ بھی ادا کیا جاتا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+