چین نے یمن کے خلاف بیان تو دیا لیکن اینٹی یمن آپریشن میں امریکہ کی مدد کی حامی نہیں بھری
- 23, دسمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : امریکہ اس وقت یمن سے اتنا خوفزدہ ہو چکا ہے کہ وہ بحیرہ احمر میں یمن کے خلاف پوری دنیا سے مدد مانگنے لگا ہے امریکہ نے آسٹریلیا سے بھی مدد مانگی جس پر آسٹریلیا نے اینٹی یمن گروپ میں شامل ہونے کی حامی تو نہیں بھری البتہ آسٹریلوی حکومت نے اپنے 12 نیول آفیسرز امریکہ کی مدد کیلیے امریکہ کے بحری جہازوں پر تعینات کر دیے ہیں امریکہ نے چین سے بھی خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ بھی اس گروپ میں شامل ہو چین نے بھی اس آپریشن میں شامل ہونے کی حامی نہیں بھری صرف یہ بیان دیا ہے کہ
جو بھی ملک یا کمپنیاں بحیرہ احمر کا راستہ استعمال کر رہے ہیں انہیں خبردار رہنا ہوگا چین نے کہا کہ ہم بحیرہ احمر میں کارگو پر حملہ کرنے والوں کے خلاف ہیں چین نے بہت چالاکی سے امریکہ کو مطمئن کرنے کیلیے یمن کے خلاف بیان دیا ہے لیکن عملی طور پر چین اب بھی یمن اور فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے آج بحیرہ احمر میں اسرائیل کے ایک بحری جہاز کی طرف یمن کی میزائلیں بڑھنے لگیں تو اسرائیلی جہاز نے ارد گرد کے جہازوں کو مدد کیلیے بلا یا چین کے تین بحری بیڑے اس وقت اسرائیلی جہاز کے بالکل قریب تھے لیکن اسرائیل کی مدد کیلیے ایک بھی آگے نہ بڑھا حالانکہ یہ سمندری قانون ہے کہ خطرے کے وقت قریبی جہاز مدد کرتے ہیں لیکن چین نے ایسا نہیں کیا ۔
تبصرے