برطانیہ میں پیا نامی طوفان نے نظام زندگی مفلوج کر کے رکھ دیا
- 23, دسمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : برطانیہ میں پیا نامی طوفان نے نظام زندگی جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے گزشتہ رات برطانیہ میں 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں نے متعدد علاقوں میں تباہی مچا دی کئی علاقے انفراسٹرکچر تباہ ہونے کی وجہ سے بجلی سے محروم ہو گۓ ہیں لوگ گھروں کے اندر محصور ہو کر رہ گۓ ہیں اس طوفان کی وجہ سے ایئرپورٹس اور ریلوے اسٹیشن پر پھنسے ہوۓ افراد کو کافی مشکلات کا سامنا ہے طوفان کی وجہ سے فضائی سفر بھی بری طرح متاثر ہوا ہے محکمہ موسمیات نے لوگوں کو منع کر دیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں ۔
تیز ہواؤں کی وجہ سے سڑکوں کے کنارے لگے درخت اکھڑ گۓ ہیں زمینی سفر میں بھی لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے برطانوی ایئرویز کے مطابق طوفان کی وجہ سے دو درجن سے زائد فلائیٹس معطل کر دی گئی ہیں اور سینکڑوں ٹرینیں بھی کینسل کر دی گئی ہیں درخت گرنے کی وجہ سے موٹر ویز اور سڑکیں بند ہو چکی ہیں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان آج رات بھی جاری رہے گا اورموسم میں مزید سختی آنے کے امکانات ہیں ۔
تبصرے