اسرائیل کے حالات بد سے بد تر ہوتے جا رہے ہیں آئی کے ای اے

    نیوز ٹوڈے : ڈیزائننگ کی ایک بین الاقوامی کمپنی آئی کے ای اے  نے حال ہی میں ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس وقت اسرائیل کے حالات بہت خراب ہو چکے ہیں اور مزید خراب تر ہوتے جا رہے ہیں آئی کے ای اے فرنیچر اور ڈیزائننگ کی بڑی کمپنی ہے جو پوری دنیا میں کام کرتی ہے اسرائیل میں بھی اس کا بہت بڑا کام ہے اور اب اس کمپنی کا ضروری سامان جو بحیرہ احمر کے راستے اسرائیل پہنچ رہا تھا آئی کے ای اے کا وہ سامان یمن کی پابندیوں کے بعد اسرائیل نہیں پہنچ رہا ۔

      جس کی وجہ سے کمپنی کو بھی دس فیصد نقصان ہوا ہے اور اس راستے کے بند ہونے سے سب سے زیادہ نقصان اسرائیل کو ہو رہا ہے صرف اسرائیل کو ہی نہیں بلکہ یمن کے بحیرہ احمر کے راستے کو بند کرنے کے بعد بھارت کا سامان بھی اسرائیل نہیں پہنچ سکا بھارت کو بھی 4 بلین ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا اسی طرح کئی اور ملکوں کو بھی نقصان اٹھانا پڑا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+