ایران کے ڈرون نے بحر ہند میں کیا جاپانی بحری جہاز پر حملہ
- 26, دسمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : ہفتہ کے روز بھارت کے ساحل پر ایک ٹینکر کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا امریکی محکمہ دفاع نے دعوٰی کیا ہے کہ بھارت کے ساحل پر ڈرون کا نشانہ بننے والا یہ بحری جہاز اسرائیل سے منسلک تھا اور اس جہاز کو ایرانی ڈرون نے نشانہ بنایا ہے کیونکہ اس ڈرون کو ایران سے لاؤنچ کیا گیا تھا یہ ٹینکر کیمیائی مواد سے لدا ہوا تھا اور بحر ہند سے اسرائیل کی طرف جا رہا تھا یہ بحری جہاز جاپان کی ملکیت تھا جس کا نام کیم پلوٹو تھا جس کو بھارت کے ساحل سے 370 کلو میٹر کے فاصلے پر نشانہ بنایا گیا ۔
یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق 10 بجے پیش آیا جس کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی اس سے پہلے ایران کی حمایت یافتہ جماعت حوثی بحیرہ احمر میں اسرائیل اور اس سے منسلک جہازوں کو نشانہ بنا رہی تھی لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ بحیرہ ہند میں کسی جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے اور ایران خود براہ راست اسرائیل کے خلاف جنگ کے میدان میں اتر آیا ہے
تبصرے