غزہ پر آج کیے جانے والے حملوں میں 200 سے زائد فلسطینی شہید ہو گۓ

   نیوز ٹوڈے : غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے آج بھی اسی طرح جاری ہیں پچھلے چوبیس گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں سے 200 سے زائد فلسطینی شہید ہو گۓ آئی ڈی ایف نے وسطی غزہ کے علاقے کو خالی کرنے کا ایک مرتبہ پھر الٹی میٹم دے دیا ہے اب تک اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 21 ہزار ہو چکی ہے جن میں 8 ہزار سے زائد بچے اور 6 ہزار کے قریب خواتین شامل ہیں اسرائیلی حملوں سے اب تک غزہ میں اقوم متحدہ کے 136 اہلکار بھی  جاں بحق ہو چکے ہیں ۔

   پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 5 اسرائیلی قیدی بھی ہلاک ہو گۓ ہیں اسرائیلی فوج نے اپنے ہاتھوں ہلاک ہونے والے 3 اسرائیلی یر غمالیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے جن میں یوتام حاییم ، سامر طلالقہ اور ایلون شمریز شامل ہیں آئی ڈی ایف کے حملوں کے جواب میں حماس نے بھی کئی جوابی حملے کیے جن میں 13 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گۓ اور کئی زخمی ہو گۓ اب تک غزہ میں حماس کی جوابی کاروائی سے 477 اسرائیلی فوجی جہنم واصل ہو چکے ہیں ۔ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+