اسرائیلی فوج اپنی شکست پر پردہ ڈالنے کیلیے معصوم فلسطینیوں کا قتل عام کر رہی ہے ، اسامہ حمدان

    نیوز ٹوڈے : حماس کے ایک سینئر رکن اسامہ حمدان نے بیروت سے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ اسرئیلی فوج غزہ میں اپنے جارحانہ اہداف حاصل نہیں کر سکی انہیں غزہ میں منہ کی کھانی پڑی  لیکن جب تک غزہ میں مجرمانہ جارحیت بند نہیں ہو گی اس وقت تک قیدیوں کی رہائی پر کوئی بات چیت نہیں ہو گی انہوں نے کہا کہ اسرائیلیوں کے جنگی جرائم فلسطینیوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے اسرائیلی فوج شکست کھا چکی ہے وہ اپنی شکست پر پردہ ڈالنے کیلیے غزہ میں معصوم فلسطینیوں کو بے دردی سے قتل کر رہی ہے ۔

    لیکن صیہونی فوج کی دہشتگردی ہمارے عزائم کو کبھی توڑ نہیں سکے گی اور نہ ہی ہم ان کے اہداف پورے ہونے دیں گے بے شک پوری دنیا اس جارحیت کو روکنے میں بری طرح ناکام  ہو چکی ہے لیکن ہم اپنی زمین کی آزادی اور حفاظت کیلیے ڈٹے رہیں گے انہوں نے اپنے بیان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حملہ آور ہماری زمین سے نکل جائیں کیونکہ یہ سر زمین ہماری ہے اور ہم ہی اس کے مالک ہیں اور بہت جلد اسے آزاد کرا لیں گے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+