کرسمس ڈے پر حماس کی طرف سے کیے گۓ حملوں کی وجہ سے پورا اسرائیل اندھیرے میں ڈوب گیا

     نیوز ٹوڈے : اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دو ماہ اور 20 دنوں سے جنگ جاری ہے لیکن ابھی تک اسرائیلی فوج غزہ پر قبضہ کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی حماس کی بھر پور جوابی کاروائی کی اسرائیل کو امید نہ تھی اسرائیل کی توقع سے کئی گنا بڑھ کر حماس کی فوج طاقتور ثابت ہو رہی ہے اور اب اسرائیل پر سائبر حملے شروع ہونے سے پورا ملک اندھیرے میں ڈوب گیا ہے پورے ملک میں پانی کی سپلائی اور نقل وحمل بھی متاثر ہوا ہے سائبر اٹیک سے پورے ملک کے شہروں میں بجلی معطل ہو گئی بجلی کی بندش سے تمام انفراسٹرکچر کے نظام میں بگاڑ پیدا ہو گیا ہے ۔

     تمام دفاتر ، گھر اور ادارے مفلوج ہو کر رہ گۓ ہیں انتظامیہ اور حکام بجلی کی بحالی اور سائبر حملہ آوروں کا پتہ لگانے کی کوشش بھی کر رہے ہیں لیکن تاحال ناکام ہیں کرسمس ڈے کے موقع پر اسرائیل کو لگاتار کئی سائبر حملوں کا سامنا کرنا پڑا لیکن اسرائیلی حکومت اور انتظامیہ کی طرف سے اسرائیلی عوام کو پر سکون  رہنے کی ہدایات کی جا رہی ہیں ابھی تک ان حملوں کو روکنے اور ان سے نمٹنے کا کوئی سرا ان کے ہاتھ نہیں آ رہا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+