اسرائیل ہر صورت غزہ سے فلسطینیوں کا خاتمہ چاہتا ہے

    نیوز ٹوڈے : اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے بیان دیا ہے کہ ایسے کئی ملک ہیں جو غزہ کے لوگوں کو پناہ دینے کیلیے رضامند ہیں اور ہم غزہ کے لوگوں کو ان کی مرضی کے ملک بھجوانے کیلیے تیار ہیں اسرائیلی پارلیمنٹ میں بھی آج یہی بات دہرائی گئی اسرائیلی سیاستدانوں نے کہا کہ ہمیں غزہ کے جنوبی علاقوں پر قبضہ کر کے وہاں سے فلسطینیوں کا صفایا کر دینا چاہیے اور یہودی آبادکاروں کو وہاں بسانے کا انتظام کرنا چاہیے اور غزہ پر ہماری حکومت اور ہمارے لوگ ہونے چاہیں ۔

      وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اسرائیل کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے آ گیا ہے نیتن یاہو ہو صورت غزہ کو خالی کرا کے اس پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں اس لیے اب تک غزہ میں جنگ جاری ہے اسرائیلی فوج غزہ سے فلسطینیوں کا مکمل خاتمہ چاہتی ہے اسی لیے اسرائیلی فوج نے غزہ پر اپنی پوری طاقت لگا رکھی ہے آج بھی اسرائیلی فوج نے غزہ پر جو حملہ کیا اس میں سینکڑوں فلسطینی شہید ہو گۓ ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+