دمشق پر اسرائیلی حملوں میں ایرانی کمانڈر جنرل رضا موسوی شہید ہو گۓ

    نیوز ٹوڈے : شام کے دار الحکومت دمشق میں ایرانی کمانڈر سید رضا موسوی جاں بحق ہو گۓ ایرانی ایجنسی ارنا کے مطابق جنرل رضا  موسوی کی موت اسرائیلی حملے میں ہوئی ہے سید رضا موسوی  ایران کی پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر تھے اور وہ شام میں تعینات ایرانی مزاحمتی یونٹ کے انچارج تھے جو اسرائیل کے فضائی حملوں میں شہید ہو گۓ اسرائیلی طیاروں نے دمشق میں ضلع زینبیا کے قریب جو فضائی حملے کیے ہیں ان میں جنرل رضا موسوی شہید ہوۓ ہیں ۔

      پاسداران انقلاب اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ اسرائیل کو جنرل موسوی کے قتل کی قیمت ادا کرنا پڑے گی جنرل موسوی کمانڈر قاسم سلیمانی کے قریبی ساتھی تھے جنہیں 2020 میں امریکہ نے عراق میں قتل کر دیا تھا ان کی موت کے چار سال بعد جنرل موسوی کی شہادت پاسداران انقلاب کیلیے  دوسرا بہت بڑا نقصان ہے اس لیے ایرانی حکومت ان کی موت پر اسرائیل پر آگ بگولہ ہو گئی ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+