روسی فوج نے یوکرین کے اہم شہر مارینکا پر قبضہ کر لیا
- 27, دسمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : روس یوکرین جنگ جو کہ فروری 2022 سے جاری ہے لیکن آج بھی نہ تو یوکرین ہار ماننے کو تیار ہے اور نہ ہی روس پیچھے ہٹنے کو تیار ہے روسی فوج کے یوکرین پر حملے اسی طرح جاری ہیں اور سردیوں میں روس نے یوکرین پر پہلے سے کہیں زیادہ خطرناک حملے کرنے کا منصوبہ بنایا ہوا ہے اور اب روس اپنے منصوبے پر عمل بھی کر رہا ہے اور روس نے یوکرین کے ایک اہم اسٹریٹجک شہر مارینکا پر قبضہ بھی کر لیا ہے یوکرین کا یہ علاقہ روس کے قبضے والے علاقے ڈونیسک کا مضافاتی علاقہ ہے رو س کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے روسی فوج کی اس کاروائی پر اپنے فوجیوں کو ہیرو قرار دیا ہے
اور کہا ہے کہ اس پیشرفت نے دشمن کو پیچھے دھکیل دیا ہے اور اس پیش رفت کے بعد ہماری فوج کو دائرہ بڑھانے کا موقع بھی میسر ہوا ہے پیوٹن نے کہا کہ مارینکا کو مکمل آزاد کرانے سےروسی پوزیشن مستحکم ہو گئی ہے روسی فوج کی اس کاروائی اور قبضے کے دعوے کو یوکرینی فوج نے مسترد کر دیا اور یوکرینی فوج نے یہ دعوٰی کیا ہے کہ انہوں نے روسی فوج کے پانچ طیارے بھی مار گراۓ ہیں لیکن یوکرین کے ان دعووں میں کتنی سچائ ہے یہ یوکرین پر کیے جانے والے روس کے بھیانک حملے ثابت کر رہے ہیں ۔
تبصرے