امریکہ کے ایران پر الزامات کا مقصد فلسطین میں اسرائیلی مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے

    نیوز ٹوڈے : ہفتے کی شب بحر ہند میں بھارتی ساحل کے قریب جاپانی ٹینکر پر ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس سے جہاز میں آگ لگ گئی امریکی محکمہ دفاع نے اس حملے کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرا دیا ایران نے جاپانی ٹینکر پر ڈرون حملے کے امریکی الزام کو مسترد کر دیا اور اس کو بے کار اور بے بنیاد الزام قرار دیا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نصیر کعنانی نے کہا ہے کہ امریکہ کے ان الزامات کا مقصد محض فلسطین میں اسرائیلی مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے ۔

     اور اسرائیل کے ان مظالم اور جرائم میں امریکہ اس کا برابر کا شریک ہے اس سے قبل بھی امریکہ نے ایران پر الزام لگایا تھا کہ بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثیوں کے حملوں میں ایران بھی ملوث ہے ایران نے کئی مرتبہ ان الزامات کی تردید بھی کی ہے اب ہفتے کے روز جب جاپانی ٹینکر پر حملے کے بعد  یہ جہاز پیر  کے روز بھارتی ساحل کے قریب پہنچا تو بھارتی نیوی ٹیم نے جہاز کا معائنہ کیا ور یہ رپورٹ جاری کی کہ یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب بحیرہ احمر میں حوثی لڑاکے ڈرونز اور میزائلوں سے حملے کر رہے تھے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+