ایران نے ایٹم بم بنانے کی طرف اپنے قدم بڑھا لیے ہیں آئ اے ای اے
- 28, دسمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : ایران کے سپریم لیڈر آیت اللٰہ خمینی نے دو ماہ قبل اپنے ایک اہم بیان میں کہا تھا کہ اگر ہم چاہیں تو ہم صرف ایک دو ماہ میں دو تین ایٹم بم بنا سکتے ہیں لیکن ہمیں اس کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی ہم ایٹم بم بنانے کے حق میں ہیں لیکن اب بین الاقوامی میڈیا اور ماہرین کے مطابق غزہ اور اسرائیل کی جنگ کی وجہ سے اور اپنے اوپر ہونے والےحملے کے منڈلاتے خطرے کی وجہ سے ایران نے ایٹم بم کی تیاری کی طرف قدم بڑھالیے ہیں ۔
دنیا بھر کے ایٹمی پروگرام پر نظر رکھنے والی بین الاقوامی ایجنسی آئ اے ای اے نے یہ رپورٹ جاری کی ہے کہ ایران نے یورینئم کی ماہانہ مقدار 90 فیصد بڑھا لی ہے ایران جو اس سے پہلے ایک مہینے میں 3 کلو یورینئم تیار کرتا تھا اب ایران ایک مہینے میں 9 کلو یورینئم بنا رہا ہے جو ایران کے دشمنوں کیلیے پریشان کن خبر ہے کیونکہ ایران جب چاہے ایٹم بم بنا سکتا ہے اور ایران کے سب سے بڑے دشمن امریکہ اور اسرائیل ہیں ۔
تبصرے