اسرائیلی فوج نے80 فلسطینی قیدیوں کو ٹکڑوں میں کاٹ کر جنوبی غزہ بھیج دیا

     نیوزٹوڈے : غزہ اسرائیل جنگ کے دوران اسرائیلی فوج حیوانیت اور ظلم کی تمام حدوں کو پار کر رہی ہے ہر نیا واقعہ دل کو دہلا اور روح کو کپکپا دیتا ہے اسرائیلی فوج نے جنگ کے دوران تقریباً ایک ہزار سے زائد لوگوں کو گرفتار کیا ہے جن کو اسرائیلی فوج اسرائیل لے گئی تھی ان میں سے آج 80 فلسطینیوں کو بے دردی سے قتل کرکے ان کی لاشوں کو ایک ٹرک میں بھر کر جنوبی غزہ لے جایا گیا ان لاشوں کے ساتھ آئی ڈی ایف نے جو سلوک کیا اس سے روح کانپ اٹھی ۔

   کیونکہ اسرائیل نے جو لاشیں لوٹائی ہیں وہ لاشیں نہیں بلکہ لاشوں کے ٹکڑے تھے کوئی ایک لاش بھی صحیح سالم نہیں تھی بلکہ ان لوگوں کے اعضاء کاٹ لیے گۓ کچھ لوگوں کے اعضاء نکال لیے گۓ اور وہ لاشیں گٹھڑیوں میں بندھی ہوئی تھیں کسی لاش کی آنکھیں نہیں تھیں تو کسی کے گردے نہیں تھے کسی کاجگر نہیں تھا کچھ لاشوں کی حالت اتنی خراب تھی کہ ان کے گھر والے بھی انہیں پہچان نہیں پاۓ ان لاشوں کو اجتماعی قبروں میں دفنایا گیا فلسطینیوں پر اسرائیل کی جانب سے یہ ظلم کی انتہا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+