حماس کا جوابی وار 5000 سے زائد راکٹ اسرائیل پر برسا دیے

   نیوز ٹوڈے : اسرائیل حکومت اور اسرائیلی فوج یرغمالیوں کی رہائی کیلیے جنگ میں وقفے کیلیے مذاکرات کی حامی ہے لیکن حماس نے اسرائیل کی ان کوششوں کے جواب میں دو ٹوک کہہ دیا ہے کہ یہ فلسطین کا حتمی فیصلہ ہے کہ غزہ اور دوسرے علاقوں میں اسرائیلی جارحیت کے مکمل خاتمے تک  کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے حماس نے اسرائیلی فوج کو صرف زبانی جواب نہیں دیا بلکہ حماس نے جوابی کاروائی کرتے ہوۓ اسرائیل پر 5000  راکٹوں سے حملہ کر دیا ۔

  حماس کے ان حملوں سے اسرائیلی فوج اس قدر بوکھلا گئی کہ بنکرز کی طرف بھاگنے لگی کچھ فوجی ادھر ادھر بھاگنے لگے حماس نے لگاتار چار گھنٹے تک تل ابیب اور اسرائیل کے دوسرے شہروں کو حملوں سے دہلا دیا حماس کے کچھ فوجی اسرائیل کے علاقوں میں داخل ہو گۓ جہاں ان کی اسرائیلی فوجیوں سے کئی جھڑپیں بھی ہوئیں اور حماس نے کئی اسرائیلی فوجیوں اور متعدد گاڑیوں کو اپنے قبضے میں لے لیا اور کئی اسرائیلی ٹینکوں اور گاڑیوں کو تباہ کر دیا پچھلے 72 گھنٹوں میں حماس کے حملوں میں 139 اسرائیلی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+