روس نے یوکرین میں جنگ کو آخری مراحل میں پہنچا دیا ہے
- 28, دسمبر , 2023
نیوز ٹوڈے: روس اور یوکرین کے درمیان جنگ اب آخری مراحل میں پہنچ چکی ہے اور روس ہر روز نہیں بلکہ ہر گزرتے گھنٹے کے ساتھ ساتھ حملے تیز کرتا جا رہا ہے ولادیمیر پیوٹن نے دسمبر میں ہی جنگ جیتنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور پیوٹن کی فوج اس وقت یوکرین پر خطرناک حملے کر رہی ہے حملے تو یوکرین کی طرف سے بھی ہو رہے ہیں لیکن ان حملوں میں وہ دم خم نہیں ہے جو روس کے حملوں میں ہے روس نے یوکرین کے دارالحکومت شہر کیو پر بہت خطرناک حملے کیے ۔
روس نے 120 ایرانی ڈرونز سے کیو، شرکازی اور پولٹاوا شہروں کو نشانہ بنایا ہے روس کے حملے صرف کیو اور اس کے مضافاتی علاقوں پر ہی نہیں ہو رہے بلکہ روس نے خیر سون پر ایسا قہر برپا کیا ہے کہ ہر طرف تباہی مچا دی ہے روس نے یوکرین کے جنوبی علاقے خیر سون میں ایسے کلسٹر بم برساۓ ہیں جو ایٹم بم سے کسی صورت کم نہیں روس کے اس حملے نے خیر سون میں تباہی مچا دی ہے کئی عمارتیں زمین بوس ہو گئی ہیں جب خیر سون پر یہ کلسٹر بم گراۓ گۓ تو ایسا لگ رہا تھا زلزلہ آ گیا ہو اور پھر علاقے میں سب کچھ تہس نہس ہو گیا ۔
تبصرے