غزہ سے آنے والے زخمی فوجی اسرائیلی شہریوں کیلیے خطرہ ، طبی ماہرین کی رپورٹ

   نیوز ٹوڈے : اسرائیلی طبی ماہرین نے غزہ سے واپس آنے والے اسرائیلی فوجیوں کو عام شہریوں کی صحت کیلیے خطرہ قرار دے دیا ایسے اسرائیلی فوجی جو غزہ میں حماس کے ہاتھوں زخمی ہو رہے ہیں اور اپنے فرائض انجام دینے کے قابل نہیں انہیں واپس اسرائیل بھیجا جا رہا ہے لیکن اسرائیلی طبی ماہرین نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ زخمی فوجی غزہ سے ایسا وائرس ساتھ لا رہے ہیں جو اسرائیل کے عام شہریوں میں بھی تیزی سے پھیل سکتا ہے غزہ سے لوٹنے والے اسرائیلی فوجیوں میں جس وائرس کی نشان دہی کی گئی ہے 

  وہ وائرس اتنا خطرناک ہے کہ بہترین طبی امداد اور معالجے کے باوجود اس وائرس پر قابو پانا ناممکن ہے اور حال ہی میں اس وائرس سے متاثرہ ایک شخص کی دوران علاج موت واقع ہو گئی ہے باقی زخمی فوجیوں میں بھی اسی طرح کے جراثیم کی نشان دہی کی گئی ہے طبی ماہرین کے مطابق ایسے وائرس پھیلنے کی وجہ دوران جنگ غیر معیاری اور غیر مناسب کھانے ہیں اس سے پہلے بھی اسرائیلی فوج غزہ میں ایک خطرناک بیکٹیریا کا شکار ہو چکی ہے غزہ میں اسرائیلی فوجیوں پر نت نۓ بیکٹیریاز اور جراثیموں کا حملہ خدائی قہر ہے اور بے گناہ فلسطینیوں پر ڈھاۓ گۓ ظلم کا بدلہ ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+