نائیجیریا میں دو حادثات میں 120 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی

   نیوز ٹوڈے : مغربی افریقہ کا مسلمان ملک نائیجیریا دنیا کا تیل پیدا کرنے والا بارہواں بڑا  ملک ہے نائیجیریا میں انسانی سمگلنگ اور دوسرے غیر قانونی کاروبار عروج  پر ہیں جس کے نتیجے میں روزانہ سینکڑوں بلکہ ہزاروں لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ایسے ہی دو لرزہ خیز واقعات نائیجیریا میں آج پیش آۓ ہیں جن میں سینکڑوں لوگ لقمہ اجل بن گۓ ہیں نائیجیریا کے صوبہ ریورز میں پیٹرول لائن میں دھماکے سے 20 افراد ہلاک ہو گۓ اور بہت بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہو گۓ میڈیا کے مطابق لیورز  کے علاقے میں بچھائی گئی پیٹرول لائن سے پیٹرول چرانے کیلیے لیورز کے علاقے اوموکو کے مقامی لوگوں نے ایک مقامی کمپنی کی پیٹرول لائن میں سوراخ کر دیا ور اس سوراخ سے رسنے والے پیٹرول کو لوگ برتنوں میں بھر کر گھر لے جا رہے تھے لیکن وہاں پیٹرول رسنے کے دوران اچانک دھماکہ ہوگیا جس سے 20 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گۓ اور متعدد افراد زخمی ہو گۓ ۔

   نائیجیریا کی ریاست پلیٹو کے دیہات بوکوس اور بارکن لادی میں مسلح افراد کے حملوں سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہو گۓ اور کئی زخمی ہو گۓ مسلح افراد نے کئی دیہاتیوں کو اغوا بھی کر لیا بوکوس کے علاقائی صدر پیر کاسا کا کہنا ہے کہ ان حملوں کے دوران کئی گھروں کو آگ بھی لگا دی  گئی ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+