امریکہ نے ان کمپنیوں کو اپنے ملک میں بند کر دیا جو ایران میں پیسہ لگا رہی تھیں

   نیوز ٹوڈے : یمن کے خلاف امریکہ اب تک کوئی قدم نہیں اٹھاپا رہا صرف امریکہ نے کچھ غیر ملکی کمپنیوں  پر پابندی لگا دی جو ایران میں پیسہ لگا رہی تھیں یا ایران کی مدد کر رہی تھیں امریکہ نے یہ کہہ کر ان کمپنیوں کو بند کر دیا کہ یہ کمپنیاں ایران کو جو فائدہ  اور پیسہ مہیا کر رہی ہیں ایران وہی پیسہ یمن کی مدد کرنے میں استعمال کر رہا ہے ان کمپنیوں کو اپنے ملک میں بند کرنے کے علاوہ امریکہ نے یمن کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی ۔ 

   یہی وجہ ہے کہ بحیرہ احمر میں امریکہ نے یمن کے خلاف جو گروپ بنایا تھا اس گروپ میں شامل کئی ملک مایوس ہو گۓ ہیں اور اس گروپ کو چھوڑ رہے ہیں امریکہ نے جب یمن کے خلاف ملٹی نیشنل آپریشن کا اعلان کیا تھا تو یہ بھی کہا تھا کہ اس گروپ میں 20 ملک شامل ہیں لیکن اس نے صرف بارہ ملکوں کے نام بتاۓ تھے اور اب خبر یہ آ رہی ہے کہ ان بارہ ملکوں میں سے بھی یورپی ملک الگ ہو کر یہ سوچ رہے ہیں کہ ہم  بحیرہ احمر میں  الگ گروپ بنا کر یمن کے خلاف ایکشن لیں گے 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+