اسرائیل کے قریبی ساتھی بھارت نے فلسطین کی مدد کیلیے 5 ملین ڈالر بھیج دیے
- 30, دسمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : بھارت جو کہ اسرائیل فلسطین جنگ کے شروع سے ہی اسرائیل کے ساتھ کھڑا تھا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بھارت نے فلسطین کے حق میں آواز اٹھانا شروع کر دی چند روز قبل بھارتی حکومت نے فلسطین کی مدد کیلیے 5 ملین امریکی ڈالر دینے کا اعلان بھی کر دیا تھا اور بھارتی حکومت نے اڑھائی ملین ڈالر کی پہلی کھیپ چند روز قبل ہی غزہ کو بھجوا دی تھی اب فلسطین میں موجود بھارت کے سفیر نے اعلان کیا ہے کہ بھارت نے اڑھائی ملین ڈالر کی دوسری کھیپ بھی فلسطین بھجوا دی ہے ۔
بھارت ایسا ملک ہے جس کے اسرائیل کے ساتھ دیرینہ تعلقات تھے لیکن جنگ کے بعد غزہ کی مدد کرکے بھارت اور اسرائیل کے تعلقات میں دراڑ آنا طے ہے غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور مظالم کی وجہ سے نہ صرف اسرائیل کے قریبی ساتھی اس کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں بلکہ یہودی مذہب کے ایک پوپ کا کہنا ہے کہ جو یہودی غزہ میں قتل عام کروا رہے ہیں میری نظر میں وہ یہودی نہیں ہیں کیونکہ کسی یہودی کو اس قسم کے رویے کی اجازت نہیں
تبصرے