روس نے 158 حملوں سے پورے یوکرین کو دہلا دیا

   نیوز ٹوڈے : روسی فوج نے پچھلے چوبیس گھنٹوں میں یوکرین پر 158 حملے کیے ہیں روس نے یوکرین کے مختلف شہروں پر 110 میزائلوں سے حملے کیے ہیں اور 48 ڈرونز سے حملے کیے ہیں ان حملوں سے پورا یوکرین تھرتھرا اٹھا ہے جنگ کے دو سالوں میں روس کا یہ سب سے بڑا حملہ ہے روس نے ان حملوں میں ایس 300 ،ایکس 101 ، ایکس 505 میزائلوں کا استعمال کیا ہے اور روس کے ڈرونز اور بمبرز نے بھی یوکرین کے کئی شہروں کو دہلا دیا ہے روسی فوج نے ہائی مارس راکٹ سے یوکرین کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے ۔

   اور اڑیسہ ، خارکیو ، لویو اور زیپوریزیا میں روسی فوج کے حملوں سے بہت بھاری  نقصان ہوا ہے خارکیو میں روسی فوج کے حملے سے ایک ہسپتال کو نقصان پہنچا ہے نیپرو میں بھی روسی فوج نے ایک ہسپتال کو نشانہ بنایا ہے جس سے ہسپتال کی عمارت میں آگ لگ گئی ان حملوں سے ہسپتال کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی روسی فوج نے کروز میزائلوں سے ہسپتال کو نشانہ بایا ہے روسی حملوں سے کئی کمرشل سینٹرز میں بھی آگ لگ گئی ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+