چین کے ہتھیاروں کی غزہ میں موجودگی اسرائیل اور امریکہ کو چبھنے لگی
- 01, جنوری , 2024
نیوز ٹوڈے : اسرائیلی فوج نے غزہ پر 7 اکتوبر سے جو جنگی جرائم کا سلسلہ شروع کیا ہے تو چین اس وقت سے ہی فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے اور کھل کر اسرائیل کی مخالفت کر رہا ہے لیکن اب اسرائیل اور امریکہ کو چونکا دینے والی نئی خبر یہ سامنے آئی ہے کہ غزہ میں حماس اسرائیلی فوج پر حملوں کیلیے چین کے ہتھیار استعمال کر رہا ہے اسرائیلی فوج نے خود اس بات کی تصدیق کی ہے اسرائیلی فوج نے یہ دعوٰی بھی کی ہے کہ انہوں نے حماس کے کئی فوج ٹھکانوں اور ہتھیار خانوں سے چین کے ہتھیار اپنی حراست میں لیے ہیں چین کی مدد سے حماس کے فوجی اسرائیلی حملوں کو ناکام بنا رہے تھے اور غزہ میں اسرائیل کے زمینی آپریشن کو کامیاب نہیں ہونے دے رہے تھے ۔
اسرائیلی فوج نے چینی ہتھیاروں کے حماس کے ہتھیار خانوں میں موجود ہونے کا دعوٰی تو کیا ہے لیکن یہ نہیں بتایا کہ چین براہ راست حماس کو ہتھیار دے رہا ہے یا کوئی اور ملک چین سے ہتھیار خرید کر حماس کی فوج تک پہنچا رہا ہے یہ خبر بھی درست ہے کہ فلسطین اسرائیل جنگ کے بعد چین کی کئی کمپنیاں دھڑا دھڑ ہتھیار بنا رہی ہیں لیکن جیسے بھی ہو چین کے ہتھیاروں کی غزہ میں موجودگی اسرائیل اور امریکہ کو چبھنے لگی ہے ۔
تبصرے