امریکہ نے غزہ معاملے پر بات چیت کیلیے ایران اور سعودی عرب کو بھیجا پیغام

    نیوز ٹوڈے : امریکہ یہ بات جانتا ہے کہ اسرائیل پر اس وقت جو گروہ یا جماعتیں حملہ کر رہی ہیں ان سب کو ایران کی مدد حاصل ہے ایران ان تمام جماعتوں کو ہتھیار اور پیسہ سپلائی کر رہا ہے  اکتوبر کے بعد حماس ، حزب اللٰہ اور حوثی جماعتیں اسرائیل کیلیے بہت بڑی پریشانی بنی ہوئی ہیں اور یہ سب جماعتیں ایران کی حمایت یافتہ ہیں امریکہ کو معلوم ہے کہ ان سب جماعتوں کے حملے روکنے کیلیے ایران کا نرم پڑنا ضروری ہے اس لیے امریکہ نے ایران اور سعودی عرب سے بات چیت کیلیے پیغام بھیجا ہے  ۔

   امریکہ نے  ایران کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کو بھی غزہ کے معاملے پر بات چیت کرنے کیلیے اس لیے پیشکش کی ہے کیونکہ سعودی عرب اس وقت ایران کے ساتھ کھڑا ہے اور اس وقت بھی سعودی عرب کا ایک اہم وفد تہران میں موجود ہے اور دونوں ملکوں کے وزراء فلسطین معاملے پر ہی مذاکرات کر رہے ہیں اس لیے اسرائیل نے ایران اور سعودی عرب کو اسرائیل پر حملے رکوانے کیلیے پیغام بھجوا دیا ہے لیکن ایران اور سعودی عرب کی طرف سے ابھی کوئی جواب سامنے نہیں آیا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+