ایران کی اسرائیل کے خلاف بڑی کاروائیاں
- 01, جنوری , 2024
نیوش ٹوڈے : ایران نے اسرائیل کے خلاف جو بڑے ایکشن لیے ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ ایران نے اپنے چار ایرانی لوگوں کو پھانسی پر لٹکا دیا ہے ان چاروں ایرانیوں پر یہ الزام ثابت ہو گیا تھا کہ وہ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کی مدد کر رہے تھے ایران کا اسرائیل کے خلاف یہ بہت بڑا ایکشن ہے دوسری بڑی کاروائی یہ کہ ایران نے بھاری تعداد میں بڑے ہتھیار ، میزائلیں اور ڈیفینس سسٹم حزب اللٰہ کو سپلائی کرنے شروع کر دیے ہیں ایران نے حملے کے خطرے کو بھانپتے ہوۓ اپنے ڈیفینس سسٹم اور میزائلوں کو الرٹ کر دیا ہے ۔
اور حزب اللٰہ کو بھی اسرائیل سے نمٹنے کیلیے مکمل طور پر تیار کر دیا ہے ایران نے امریکہ اور اسرائیل جیسے دشمنوں کے خلاف جو سب سے بڑی کاروائی کی ہے وہ یہ ہے کہ ایران نے بھاری مقدار میں یورینئم اکٹھا کرنا شروع کر دیا ہے جس پر امریکہ ، جرمنی ، برطانیہ اور فرانس نے ایران کو یہ سٹیٹمنٹ جاری کیا ہے کہ آپ یورینئم کا جو بھنڈار اکٹھا کر رہے ہیں اسے کم کر دیں اس سے پہلے آئی اے ای اے نے بھی ایران کے ایٹمی پروگرام پر تشویش کا اظہار کیا تھا ۔
تبصرے