اسرائیل صرف غاصب اور قاتل ہی نہیں بلکہ چور اور ڈکیت بھی ہے سوئٹزرلینڈ کی تنظیم کا دعوٰی

   نیوز ٹوڈے : اسرائیل صرف غاصب اور قاتل ہی نہیں چور اور ڈکیت بھی ہے اسرائیل نے اس کا ثبوت بھی غزہ جنگ میں دے دیا ہے سوئٹزرلینڈ کی ایک تنظیم نے تحقیق کے بعد یہ رپورٹ جاری کی ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں نہ صرف مار پیٹ اور قتل وغارت کی ہے اور غزہ کے فلسطینیوں کو صرف گرفتار ہی نہیں کیا بلکہ اسرائیلی فوجیوں نے غزہ میں لوٹ مار کا بازار بھی گرم کر رکھا ہے اسرائیلی فوجی فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کر ملین ڈالرز کے پیسے ، سونا ، چاندی کے زیورات اور اور دوسری قیمتی اشیا بھی چرا رہے ہیں ۔

    بھارت کی طرح اسرائیلی فوجی بھی پہلے غزہ کے گھروں میں گھس کر لوٹ مار کرتے ہیں اور پھر اس کو آگ لگا دیتے ہیں جیسے بھارت کے دلی میں ڈکیت دنگا فساد کے دوران  گھروں سے نقدی زیور اور قیمتی سامان لوٹ کر گھروں کو آگ لگاتے رہے غزہ میں بھی اس وقت ایسا ہی ہو رہا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+