حماس نے اسرائیل کے خطرناک جاسوس طیارے کو مار گرایا

جاسوس طیارے

   نیوز ٹوڈے : غزہ اور اسرائیل جنگ میں اسرائیلی فوج کے ہوائی حملوں سے غزہ کا نقشہ ہی بگڑ گیا ہے ہزاروں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں اسرائیلی فوج بہت مطمئن ہو کر اب تک غزہ پر ہوائی حملے کر رہی تھی کیونکہ وہ جانتے تھے کہ حماس کے پاس نہ تو کوئی ہوائی فوج ہے اور نہ ہی ان کے پاس ایسا کوئی ہتھیار ہے جو زمین سے فضا میں مار کر سکے اس لیے اسرائیلی فوج کو یقین تھا کہ ان کا کوئی حملہ بھی ناکام نہیں ہوگا لیکن اسرائیلی فوج کے پیروں تلے سے زمین نکل گئی جب حماس کی فوج نے غزہ کے آسمان پر اڑتے اسرائیل کے قیمتی ڈرون سکائی لارک کو مار گرایا ۔

  اسرائیل کے اس ڈرون کی قیمت لاکھوں ڈالر تھی اور یہ خطرناک ڈرونز میں شمار ہوتا تھا اس ڈرون کی تباہی اسرائیلی فوج کیلیے بہت تشویشناک ہے جنگ جیسے جیسے آگے بڑھ رہی ہے حماس نۓ نۓ ہتھیار بغل سے نکال رہا ہے اسرائیل کو یقین تھا کہ اسرائیلی فوج جیسے ہی غزہ میں آگے بڑھتی جاۓ گی حماس کی طاقت ختم ہوتی جائے گی لیکن حماس نےا ب یہ دعوٰی کیا ہے کہ انہوں نے اپنی طاقت کا صرف چودہ فیصد اسرائیل کے خلاف استعمال کیا ہے حماس اگر اسرائیل کے ایک جاسوس ڈرون کو ملبے کا ڈھیر بنا سکتا ہے تو اب وہ غزہ میں آنے والے کئی جاسوسی ڈرونز اور ان جیسے کئ اسرائیلی ہتھیاروں کو تباہ کر سکتا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+