بھارت میں بارات کے کھانے مٹن نہ پکوانے پر بارات دلہن کے بغیر واپس چلی گئی
- 01, جنوری , 2024
نیوز ٹوڈے : بھارت میں دلہن والوں کی طرف سے بارات میں لڑکے والوں کو کھانے میں بکرے کا گوشت نہ دیے جانے پر بارات دلہن لیے بغیر واپس روانہ ہو گئی. بھارت کی ریاست تلنکانہ کے شہر نظام آباد میں شادی کی تقریب اس لیے ختم کر دی گئی کہ دلہن کی طرف دیے جانے والے کھانے پر دلہا والے ناراض ہو گۓ تھے۔ لڑکے والوں کا کہنا تھا کہ شادی سے پہلے لڑکی والوں نے ہم سے پیمان کیا تھا کہ بارات کو جو کھانا دیا جاۓ گا اس میں بکرے کا گوشت پکایا جاۓ گا لیکن جب بارات آئی اور کھانا دیا گیا تو اس میں بکرے کا گوشت نہیں تھا ۔
اس بات پر دلہا اور دلہن کے خاندانوں میں جھگڑا شروع ہو گیا اور یہ لڑائی اتنی بڑھی کہ بیچ بچاؤ کیلیے پولیس کو بلانا پڑا پولیس نے دلہے والوں کو منانے کی کوشش کی لیکن لڑکے کا خاندان والوں کا کہنا تھا کہ دلہن والوں نے جان بوجھ کر بکرے کا گوشت نہ پکوا کر ہمارے مہمانوں کے سامنے ہماری بے عزتی کروائی ہے یہ لوگ اپنی زبان سے پھرے ہیں اس لیے اب ہم یہ رشتہ ختم کر رہے ہیں بارات بھارت کے شہر جگتیال سے آئی تھی جو بغیر دلہن لیے واپس چلی گئ ۔
تبصرے