مشرقی جاپان کو دہلایا زلزلے کے شدید جھٹکوں نے
- 02, جنوری , 2024
نیوز ٹوڈے : مشرقی جاپان میں آج 7.6شدت کے زلزلے سے کئی علاقے دہل اٹھے جاپان میں اب سونامی کا الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے جاپان کے سمندر کے قریبی علاقوں سے لوگوں کو محفوظ اور اونچے مقامات پر چلے جانے کی ہدایات کر دی گئی ہیں ماہرین کے مطابق جاپان کے وسطی علاقے اشی کاوا میں زلزلے کے شدید جھٹکے سونامی کی آہٹ اور اس کا پہلا روپ ہیں ان ساحلی علاقوں میں ایک میٹر تک اٹھنے والی بلند لہریں وہاں کے لوگوں کو آنے والے شدید خطرے کا پیغام دے رہی ہیں اشی کاوا میں زلزلے کے جھٹکوں کے بعد آگ لگ گئی زلزلے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس سے تیس سے زیادہ عمارتیں زمین بوس ہو گئیں شاپنگ سینٹرز میں رکھا سامان ریکوں سے ایسے نیچے گرنے لگا جیسے کوئی دھماکہ ہو گیا ہو زلزلے کے بڑے جھٹکے کے بعد تقریباً 21 آفٹر شاکس محسوس کیے گۓ ۔
سڑکوں اور عمارتوں میں بڑی بڑی دراڑیں آ گئیں اشی کاوا اور دوسرے ساحلی علاقوں کی زمین دہل اٹھی جاپان میں اس قسم کے زلزلے کے جھٹکے پہلے بھی محسوس ہوتے رہتے ہیں لیکن اب جاپان میں سونامی کاخطرہ بہت خوفزدہ کرنے والا ہے اس سے پہلے 2011 میں 9 شدت کے زلزلے میں 20 ہزار سے زائد لوگ لقمہ اجل بنے تھے اور اب جاپان کے نۓ سال کی شروعات بہت بھیانک اور خوفناک ہوئی ہے زلزلے کے بعد لوگ آنے والے خطرے سے بے حد پریشان ہیں ۔
تبصرے