برطانوی حکومت نے کئی مسلم ممالک کو مفت ویزا انٹری دینے کا اعلان کر دیا
- 02, جنوری , 2024
نیوز ٹوڈے : برطانوی حکومت نے نۓ سال کے آغاز پر کئی مسلم ملکوں کیلیے مفت ویزا انٹری سروس کا اعلان کر دیا ہے برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ خلیج تعاون تنظیم کے رکن ممالک کیلیے برطانوی حکومت نے برطانیہ میں داخلے کیلیے ویزا کی ضرورت کو ختم کر دیا ہے نۓ برطانوی قانون کے مطابق خلیج تعاون تنظیم کے رکن ممالک سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، اردن ، بحرین ، قطر اور عمان کے شہریوں کو اب برطانیہ جانے کیلیے ویزا کی ضرورت نہیں ہو گی ۔
نئی ویزا پالسی کے مطابق ان ملکوں کے شہریوں کیلیے برطانیہ میں داخلے کی فیس صرف 10 پونڈ مقرر کی گئی ہے 10 پونڈ کی ادائیگی کے بعد ان ملکوں کے باشندے برطانیہ میں دو سال تک رہ سکیں گے برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ اس نۓ ویزا قانو ن کا باقاعدہ اطلاق 22 فروری سے کیا جاۓ گا خلیجی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے علاوہ صرف اردن کے شہریوں کو برطانوی حکومت کی طرف سے یہ سہولت دی گئی ہے برطانوی حکومت کی طرف سے مسلم ممالک کیلیے یہ بہت بڑا اعلان ہے ۔
تبصرے