پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ معائدے پر عمل

دو طرفہ معائدے

نیوز ٹوڈے :  پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کے درمیان ہر سال یکم جنوری کو جوہری تنصیبات ا ور قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوتا ہے حالانکہ دونوں ممالک کے آپسی تعلقات کبھی خوشگوار نہیں رہے بھارت اور پاکستان کی دو آزاد ریاستوں کے قیام کے بعد سے اب تک دونوں ملکوں کے درمیان کئی مرتبہ جھڑپیں اور جنگ بھی ہو چکی ہے اس کے باوجود دونوں ملکوں کے درمیان دسمبر 1988 کے معاہدے کے مطابق مخالفتوں کے باوجود ہر سال جوہری تنصیبات کا تبادلہ کیا جاتا ہے ۔

قیدیوں کی فہرستوں کے تبادلے کا معائدہ 2008 میں ہوا تھاجس کے تحت یکم جنوری اور یکم جولائی کو قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا جاتا ہے معاہدے کے مطابق اسلام آباد میں دفتر خارجہ میں بھارتی ہائی کمیشن کے ایک سینئر اہلکار کو دونوں فہرستیں دی گئیں اسی طرح دلی میں پاکستان کے دفتر خارجہ کے ایک سینیئر اہلکار کو پاکستان کیلیے فہرستیں دی گئیں ان فہرستوں کے مطابق پاکستان کی جیلوں میں اس وقت 231 بھارتی قید ہیں جن میں 184 ماہی گیر اور 47 عام شہری ہیں جبکہ بھارت کی جیلوں میں پاکستان کے 418 لوگ قید ہیں جن میں 337 عام شہری اور 81 ماہی گیر ہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+