ڈنمارک کی ملکہ کی تخت سے دستبرداری، بیٹے نے بادشاہت سنبھالی

ڈنمارک-کی-ملکہ

نیوز  ٹوڈے: ڈنمارک کی ملکہ مارگریتھ دوم نے اتوار کو ایک لائیو ٹی وی خطاب کے دوران 52 سالہ طویل حکومت سے اچانک دستبرداری کا اعلان کیا۔ملکہ مارگریتھ دوم نے اتوار کو ٹی وی پر نئے سال کے روایتی لائیو خطاب کے دوران اعلان کیا کہ وہ یورپ کے 52 سال کے طویل ترین دور حکومت سے سبکدوش ہو جائیں گی اور اپنے بیٹے ولی عہد شہزادہ فریڈرک کو اپنا جانشین بنائیں گی۔

ملکہ مارگریتھ دوم نے 1972 میں تخت سنبھالا اور، 83 سال کی عمر میں، اپنی بیماری کا حوالہ دیتے ہوئے اس فیصلے سے آگاہ کیا کہ بادشاہی نئی نسل کو منتقل کر دی جائے۔

"میں نے فیصلہ کیا ہے کہ وقت صحیح ہے،" انہوں نے کہا، "14 جنوری 2024 کو، میں اپنے والد کے جانشین کے طور پر 52 سال بعد ڈنمارک کی ملکہ کا عہدہ چھوڑ دوں گی اور بادشاہی اپنے بیٹے ولی عہد شہزادہ فریڈرک کو سونپ دوں گی۔" ستمبر 2022 میں ملکہ الزبتھ دوم کی موت کے بعد، مارگریتھ دوم یورپ کی سب سے طویل عرصے تک حکومت کرنے والی بادشاہ بن گئیں، اور جولائی 2023 میں اس نے ڈنمارک کی سب سے طویل بادشاہت کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔ ڈنمارک میں ایگزیکٹو اختیارات منتخب پارلیمنٹ اور حکومت کو حاصل ہیں، اور بادشاہ سیاست سے دور رہتا ہے اور روایتی طور پر ریاستی دوروں اور قومی دن کی تقریبات کے دوران پوری قوم کی نمائندگی کرتا ہے۔


 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+